اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ میرے بیرون ملک جانے کی غلط افواہیں اڑائی گئیں ، ملک میں ہی ہوں ۔سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نگران کابینہ بہترین ہے ، اللہ تعالیٰ خیر کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ میرے بیرون ملک جانے کی غلط افواہیں اڑائی گئیں ، ملک میں ہی ہوں ، میڈیا یہ بات کلیئر کرے۔ اسحاق ڈار نے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
اسحاق ڈار
میرے بیرون ملک جانے کی افواہیں اڑائی گئیں ، ملک میں ہی ہوں ، اسحق ڈار
Aug 19, 2023