ایف بی آر 9400 ارب روپے وصولی ہدف حاصل کرے، نگران وزیر خزانہ، پلان طلب 

Aug 19, 2023


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوز (ایف بی آر) کو ہدایت کی 9400 ارب روپے محصولات کا ہدف حاصل کرے۔ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے ایف بی آر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور حکام سے ملاقاتیں کی۔ نگران وزیر خزانہ نے ایف بی آر سے محصولات ہدف حاصل کرنے کا پلان مانگ لیا۔ شمشاد اختر نے ایف بی آر حکام کو محصولات ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 9400 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس محصولات بڑھانے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ٹیکس محصولات بڑھائی جائیں گی۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کی ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز آمد پر حکام نے استقبال کیا۔ چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ ممبران نے نگران وزیرخزانہ کو محصولات ہدف پر بریفنگ دی۔
نگران وزیر خزانہ 

مزیدخبریں