اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے مریم نواز شریف اور رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 22 اگست کو مریم نواز اور 23 اگست کو رانا ثناءاللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ نیب نے شمیم شوگر ملز کیس میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ 23 اگست کو سماعت کرے گا۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔نیب نے رانا ثناء اللہ کے خلافآمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔سپریم کورٹ نے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست کو بھی سماعت کے لیے مقرر کردیاہے۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ 25 اگست کو سماعت کرے گا۔۔نیب نے احد چیمہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی ہے سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے استعفوں کے معاملے پر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ 21 اگست کو سماعت کرے گا،بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔
مریم / رانا ثناءدرخواستیں
مریم نواز‘ رانا ثناءکی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر 23, 22 اگست کو سماعت ہو گی
Aug 19, 2023