یوٹیوبر سے لڑنے والا پولیس اہلکار ذہنی مریض نکلا پاگل خانے منتقل

لاہور (نامہ نگار) لاہور میں یوٹیوبر سے لڑنے، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے والا وردی میں ملبوس پولیس اہلکار ذہنی مریض نکلا، جسے پولیس نے پکڑ کر علاج کے لیے پاگل خانے منتقل کردیا ہے۔ اہلکار کی شناخت کانسٹیبل شاہد کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ اسلام پورہ میں تعینات تھا۔ اسے 8 سال قبل کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن کے دوران گاڑی الٹنے سے سر پر چوٹ لگی تھی۔ جس کے بعد اس کا ذہنی توازن نارمل نہیں رہا تھا۔ 15 روز سے وہ ڈیوٹی سے بھی غیر حاضر تھا اور وردی پہن کر سڑکوں پر گھوم رہا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ اسلام پورہ میں تعینات اہلکار شاہد پندرہ روز سے ذہنی بیماری کی وجہ سے غیر حاضر تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سائیکالوجیکل پروفائلنگ ایک طویل پراسیس ہے، مکمل ہونے میں زیادہ وقت درکار ہے ، تمام کانسٹیبلز سے وعدہ ہے کہ سائیکالوجیکل پروفائلنگ کے بعد کسی کو نوکری سے برخاست نہیں کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر انعام وحید خان  بھی ویڈیو میں آئی جی پنجاب کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے بھی فورس کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ بارے اظہار خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن