فیروز والا: باپ نے بیٹی نشانہ بنادی‘ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

فیروزوالہ (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں با اثر زمیندار کے بیٹے نے محنت کش کے 10 سالہ بیٹے کے ساتھ زیادتی  کرڈالی۔  ملزم فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی دھنگاں میں با اثر زمیندار کے بیٹے یونس نے اپنے  محلہ دار محنت کش شیرا مسیح کے 10 سالہ بیٹے (ش) کو گلی سے کھیلتے ہوئے زبردستی پکڑ کر اپنی  حویلی میں  لے جا کر اس کے ساتھ  زبردستی زیادتی کر ڈالی۔  ملزم فرار ہو گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کوٹ عبدالمالک میں باپ نے اپنی بیٹی سے زیادتی کر ڈالی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزم الیاس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ امامیہ کالونی میں شادی کا جھانسہ  دے کر دو دوستوں ذوالفقار علی اور طلحہ حسین نے  بہاول نگر کی رہنے والی  دوشیزہ (ن) سے چھ ماہ تک اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔ پولیس رپورٹ میں متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزمان نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر بلایا اور اسے کوٹ عبدالمالک اور امامیہ  کالونی کے علاقہ میں کرایہ کے مکان میں محبوس کر کے دونوں نوجوان اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے۔ فیروز والا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...