فیروزوالہ (نامہ نگار ) فیکٹری ایریا پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کو اطلاع ملی کوٹ عبدالمالک کے رہائشی ملک اعجاز نامی ساؤنڈ سسٹم والا نے فیس بک پر مبینہ مذہبی منافرت والی پوسٹ لگارکھی تھی پولیس کے آنے سے قبل فرار ہوگیا۔