آن لائن قرضہ خود کشی کیس‘ 4 چینی ‘5 پاکستانی ملزموں کی عبوری ضمانت میں 30 اگست تک توسیع

 اسلام آباد (این این آئی)آن لائن قرضہ خود کشی سکینڈل کیس میں 4 چینی اور  5 پاکستانی ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 اگست تک توسیع کر دی گئی، خود کشی کرنے والے مسعود کی بیوہ بھی کیس میں فریق بن گئی۔موبائل ایپلیکیشن قرضہ خودکشی سکینڈل کیس کی سماعت  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد الیاس کی عدالت میں ہوئی ۔

ای پیپر دی نیشن