اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے سابق ایم این اے علی نواز اعوان کے لاپتہ بھائی عمر نواز کی عدم بازیابی پر سیکرٹری داخلہ ، دفاع اور آئی جی کیخلاف توہین عدالت درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، چیف کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے سماعت 28 اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔