اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان بار کونسل نے عام انتخابات کے التوا پر تشویش کا اظہار کردیا۔ اعلامیے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق مقررہ مدت میں انتخابات کروائے، حلقہ بندیاں دوبارہ ترتیب دینے کا شیڈول انتخابات میں تاخیر کا حربہ ہے۔پاکستان بار کونسل نے عام انتخابات کے التوا پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آین کے مطابق مقررہ مدت میں انتخابات کروائیپاکستان بار کونسل کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ 90 دن کی آینی حد سے زاد انتخابات میں تاخیر کے فیصلے پر سخت تشویش ہے، حلقہ بندیاں دوبارہ ترتیب دینے کا شیڈول انتخابات میں تاخیر کا ایک حربہ ہے۔پاکستان بار کونسل نے مزید کہا ہے کہ آرٹیکل 224 الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے وہ عام انتخابات 90 دن میں کرائے، ملک کے جمہوری عمل کے تسلسل کیلے یہ ضروری ہے، بدترین معاشی حالات سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہی ہیں۔پاکستان بار کونسل کا اعلامیے میں یہ بھی کہنا ہے کہ آزاد، شفاف الیکشن وقت پر کروائیجائیں۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون رشید اور چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے مذمتی اعلامیہ جاری کیا۔