قصور (نمائندہ نوائے وقت)حضرت بابا بلھے شاہؒ کے عرس کے موقع پر26اگست بروز ہفتہ کو مقامی چھٹی ہو گی۔ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی نے مقامی چھٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کا سالانہ تین روزہ عرس 25اگست سے شروع ہو رہا ہے ۔