ملتان (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے 25 رکنی نیا سرمایہ کاری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ میں 12 سرکاری اور 13 ارکان نجی شعبے سے شامل ہیں۔ وزیراعظم سرمایہ کاری بورڈ کے صدر ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزراء میں خزانہ، خارجہ، سرمایہ کاری، تجارت، صنعت و پیداوار، توانائی اور آئی ٹی سرمایہ کاری بورڈ کے ارکان ہوں گے۔ گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین بی او آئی بھی ارکان میں شامل ہیں جبکہ بورڈ سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری سرمایہ کاری انجام دیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ میں 13 ارکان نجی شعبے سے شامل کیے گئے ہیں، جن میں نجی شعبے سے فیصل جواد، عمران مسعود، اسد سلیم رحمان ارکان میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خالد محمود، طالب رضوی، محمد یاور عرفان خان، چوہدری ذوالفقار، علی انجم، انجینئر حارث نعیم، سید حسنین ابراہیم کاظمی، ملک محمد اویس خالد، عائلہ مجید، ایوب احمد اور سید قاسم نوید قمر سرمایہ کاری بورڈ کے ارکان ہوں گے۔
وزیراعظم کی صدارت میں 25 رکنی سرمایہ کاری بورڈ تشکیل، کابینہ نے منظوری دیدی
Aug 19, 2023