پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے ساتھ اس وقت 35 سے 40 الیکٹیبلز ہیں۔ الیکٹیبلز کے اپنے ووٹ ہوتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں لگ پتہ جائے گا۔ اﷲ نہ کرے الیکشن میں مزید تاخیر ہو۔ یہ ملک کیلئے اچھا نہیں ہو گا۔ فروری میں الیکشن ہر حالات میں ہونا چاہئیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں بیٹھ کر پورے ملک کو چلانا چاہتے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے وہ فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ مجھ پر نیب کا ایسا کوئی کیس نہیں جس کی وجہ سے میں ڈر جاؤں۔ میرے ساتھ اور لوگ بھی رابطے میں ہیں۔ کئی شمولیتیں رکی ہوئی ہیں۔ ہر ضلع کا میں خود جائزہ لے رہا ہوں۔