پیپلز پارٹی موجود تھی‘ مردم شماری اتفاق رائے سے نوٹیفائی ہوئی: رانا ثناء

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر داخلہ رانا ثناء نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر پر پیپلز پارٹی کا اعتراض سر آنکھوں پر۔ مردم شماری جب نوٹیفائی ہو جائے تو حلقہ بندیاں اسی حساب سے ہوتی ہیں۔ حلقہ بندیاں آئینی تقاضا ہے۔ آئینی تقاضا ہے کہ 2018ء کے بعد الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں۔ پیپلز پارٹی کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہونی چاہئے۔ کیا ہم سمجھیں کہ پیپلز پارٹی کو آرٹیکل 51 کا پتہ نہیں۔ مردم شماری اتفاق رائے سے نوٹیفائی ہوئی۔ مردم شماری کا معاملہ حل کرنے میں 6 سال لگے۔ سی سی آئی میں پیپلز پارٹی موجود تھی۔ میں الیکشن 90 کی بجائے 60 رزو میں ہونے کا حامی ہوں۔ اگر پچھلی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہوئے تو غیر آئینی ہوں گے۔ الیکشن فروری میں ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن