راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹر)کراٹے فیسٹیول اینڈ بیلٹ پرموشن ایوارڈ سرمنی واہ کراٹے کلب خان الیاس گراونڈ میں کراٹے فیسٹیول اینڈ بیلٹ پرموشن ایوارڈ سرمنی کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈ اینڈ سمال انڈسٹری کیسنیئروائس پریزیڈنٹ اور مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ واہ کینٹ کے چیئرمین نعیم اشرف مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ واہ کینٹ کے پریزیڈنٹ راجہ حبیب الرحمن مرکزی وائس چیئرمین سہیل احمد سینئر نائب صدر رستم ممتاز خان نواب آباد کے صدر اور مرکزی چیف کورڈینیٹر شاہد صغیر منہاس ڈپٹی جنرل سیکرٹری نواب آباد شاہ فہد زرگر نے نمائندگی کی مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران نے بچوں میں بیلٹ سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے اس موقع پر کراٹے اکیڈمی کے انسٹرکٹر رفیق قریشی کے زیر تربیت کراٹے کے سٹوڈنٹس نے اپنے فن کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔