فیڈرل ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم پیش رفت

 اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی  کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کے حوالے سے مجاز اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر آئی ٹی محمد اسد نعیم خان صاحب و  ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ برکت اللہ خان درانی کی نگرانی میں آئی ٹی ٹیم اور انٹرل آڈٹ ٹیم کی مشترکہ کوششوں سے آڈٹ منیجمنٹ سسٹم تیار کیا گیا ہے گزشتہ روز ڈائریکٹر آئی ٹی اور متعلقہ آئی ٹی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر ڈائریکٹر ز کو آڈٹ منیجمنٹ سسٹم پر بریف کیا۔آڈٹ منیجمنٹ سسٹم ادارہ ہذا کے آڈٹ کے عمل کومزید آسان اور مثر بنائے گا۔ آڈٹ منیجمنٹ سسٹم سے ادارے کے آڈٹ کے عمل میں لین دین کی جانچ، تصدیق اور نگرانی کو مزید تیز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ مزید یہ کہ آڈٹ منیجمنٹ سسٹم کی مدد سے آڈٹ کے سارے مراحل آٹومیٹ ہو گا جس سے آڈیٹر کے کام میں  آسانی ہو گی۔ ڈائریکٹر جنرل   نے ادارے کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن کے لئے  کی جانے والی آئی ٹی ونگ کی  کوششوں کو سراہا اور چند مزید اصلاحات کے بعد آڈٹ منیجمنٹ سسٹم کو جلد باقاعدہ لانچ کر دیا  جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن