وائرلیس مواصلاتی آلات کی مرمت کورس پولیس کیلئے مفید ثابت ہو گا،جان سٹیبل

Aug 19, 2023

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس کے وائرلیس سٹاف کی استعداد کارکو بڑھانے کیلئے بیورو آف انٹر نیشنل نارکوٹکس اینڈ لاانفورسمنٹ افیئرز(آئی این ایل)کے باہمی اشتراک سے تین ہفتوں پر محیط بنیادی وائرلیس مواصلاتی آلات کی مرمت کا کورس کا انعقاد کیا گیا تھا،اس سلسلہ میں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر زاسلام آباد میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی،جس میں سی پی او/ڈی آئی جی سیف سٹی،ایس ایس پی سیف سٹی،ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن ،آئی این ایل کے پروگرام آفیسر، فیلڈ انجینئر اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی،آئی این ایل کے پروگرام آفیسر جان سٹیبل نے کورس کے شرکامیں اسناد تقسیم کیے اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان تربیتی پروگراموں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو گااور بہترین مواصلاتی نظام کے قیام میںاہم کردار ادا کرے گا،سی پی او سیف سٹی /ٹریفک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی این ایل کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا،اور محنت اور لگن کے ساتھ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اہلکاروں کو کورس مکمل کروانے پر آئی این ایل کی ٹیم کو سراہا،آئی این ایل وفد نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد کا بھی دورہ کیا اوراسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے ملاقات کی ،اس موقعہ پر سی پی او/ڈی آئی جی سیف سٹی اسلام آباد بھی موجود تھے،ملاقات میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور آئی این ایل وفد کے درمیان مستقبل میں بھی ایسے کورسز کے انعقاد کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں