آفات سے بچاﺅ اور نقصانات کی کمی کےلئے کمیونٹی کی آگاہی ضروری ہے، فضل محمود 


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) الخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پاک چائنافرینڈشپ سنٹر میں سیمینارکاانعقاد،مرکزی نائب صدرائیرمارشل(ر)فاروق حبیب کی زیرصدارت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایکسپوکے دوران منعقدہ سیمینارمیںاین جی اوز، اکیڈمک ،گورنمنٹ ونجی اداروں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی ۔ نیشنل ڈائریکٹر الخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ فضل محمود نے کہاکہ آفات سے بچاﺅ اور نقصانات کی کمی کے لیے کمیونٹی کی آگاہی سب سے اہم ہے نصاب تعلیم میں رسک مینجمنٹ بطورلازمی مضمون شامل کیاجانا چاہیے ۔یو ایم ٹی لاہورکے ڈاکٹراحمدعلی گل نے کہاکہ سیلاب کے دوران پانی کی نکاسی میں رکاوٹ سے ڈیزاسٹربڑھ جاتا ہے اس لیے متعلقہ اداروں کوپانی کے راستے میںبلڈنگزاور گھروںکی تعمیر کے حوالے سے بروقت موثرپلاننگ کرنی چاہیے ۔ چئیرمین آئی آراین
 بریگیڈ ئیر (ر) فیض حسین شاہ،ہیڈآف کمیونٹی اینڈسیفٹی ریسکیو1122دیبہ شہناز،ہیلپنگ ہینڈفارریلیف امریکہ کے امجدمحمود امجد،قطرچیرٹی سے اسدفاروق مہدی،اسلامی یونیورسٹی بہاولپورسے پروفیسرآصف نویدرانجھا،یونیورسٹی آف پشاور سے پروفیسرکامران آصف،اسلامک ریلیف عبدالہادی خٹک،محسن نذیر الخدمت ٹریننگ پروگرام ،صدرالخدمت اسلام آباد حامداطہرملک ،ڈاکٹرمحمدہارون یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا،آصف جمال پروگرام منیجرالخدمت ڈیزاسٹرمینجمنٹ اس موقع پر شریک ہوئے ۔

ای پیپر دی نیشن