راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی سابقہ حکمرانوںکی روش پر چلے پڑے ہیںپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے غریب کو زندہ درگور کیا جارہا ہے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھنے کے باعث ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں 10سے 30فیصد کرایوں میں اضافے سے غریب کی سفری مشکل بڑھ رہی ہیںجبکہ ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھنے سے ملک میں مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا اانہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی بچھائی گئی آئی ایم ایف بارودی سرنگیںپھٹنے لگی ہیں صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے جڑانوالہ میں توہین قرآن اور گرجاگھروں کو نذرآتش کرنے کے پر تشدد واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن سازشی عناصر پاکستان میں انتشار اور افتراق پیدا کرنے کےلئے فرقہ وارانہ اور مذہبی تصادم کرنے کی سازشیں کررہی ہیں مذکورہ واقعات اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں عوام تصادم سے گریز کریں اور پرامن رہیں حکومت اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے اور اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے ۔