راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ کرسچن فورم کے سربراہ و معروف مسیحی سیاسی و سماجی شخصیت اجمل ڈینئیل نے کہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کے ملزموں کوکیفر کردار تک پہنچایا جا ئے انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ نے قائداعظم کے پا کستاکا چہرہ مسخ کر کے رکھدیا ہے مودی کے بھارت کی طرح یہاں پر بھی اقلیتوں پر زمین تنگ کی جا رہی ہے جبکہ ریاستی مشینری کف افسوس ہی مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کیا ریاستی مشینری حساس اداروں کی مدد سے اس طرح کے فتنے کو سر اٹھانے سے قبل نہیں کچل سکتی تھی
سانحہ جڑانوالہ کے ملزموں کوکیفر کردار تک پہنچایا جا ئے، اجمل ڈینئیل
Aug 19, 2023