جڑانوالہ میںقرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت، سردارظہوراقبال

فتح جنگ(نامہ نگار)  ممتاز بزنس مین وپاکستا ن بزنس فورم فرانس کے چیئرمین سردارظہوراقبال خان فرانس نے جڑانوالہ میںگزشتہ دنوںقرآن پا ک کی بے حرمتی کے ناقا بل برداشت واقعہ پرسخت رنج وغم کااظہارکرتے ہو ئے اس واقعہ کی بھرپورالفاظ میںمذمت کی ہے ،ا نہوںنے کہاکہ ایک منظم سازش کے تحت عرصہ در ازسے مسلم مخالف ممالک کے کچھ حصوںمیںقرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کروائے گئے،او را ب پاکستان کے اندرجڑانوالہ کے مقام پرقرآن پا ک کی بے حرمتی کاواقعہ اسی گہری سازش کاشاخسانہ ہے،ہم تمام واقعات کی بھرپورمذمت کرتے ہیں،تاہم انہوںنے کہاکہ جڑانوالہ میںردعمل میں لوگوںنے جوکاروائی کی،وہ بھی قابل مذمت ہے ،ہمارامذہب اسلام اس نوعیت کے اقدامات کادرس نہیںدیتا،انہوںنے کہاکہ جذبات میںآکراٹھا ئے جانے والے اقدامات پاکستان کوبین الاقوامی سطح پرنقصان پہنچانے کاذریعہ ثابت ہورہے ہیں،اورپاکستان کے اندرفتنہ وفسادپھیلاکراسے اند رونی طورپرکمزورکرنے کی سازشوںمیںملوث عنا صرخوشی کے شادیانے بجارہے ہیں،سردار ظہورا قبال نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کاداخلی امن تباہ کرنے کیلئے بین الاقوامی سازش کے تحت انڈین لابی اورانڈین فورسزمذہبی بنیادوںپرلوگوںکولڑاکے اپنے مقاصدحاصل کرنے میںمصروف عمل ہیں، پا کستانی قوم کواوراسلام سے والہانہ لگاو،رکھنے والے باکردارنوجوان مسلمانوںکوصبروتحمل اورعقل وشعور سے پاکستان اوراسلام کے دشمنوںکاموثرمقابلہ کر ناہوگا،جذبات میںآکراٹھائے جانے والے اقداما ت ہمارے ملک کامثبت چہرہ انٹرنیشنل سطح پرمنفی اندازکی صورت میںپیش کیاجارہاہے،انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے عناصرکوبھی کڑی سزادی جائے،ا وردیگران لوگوںکے خلاف بھی کاروائی عمل میںلائی جائے،جن کی صفوںمیںچھپے سازشی گروہ نے جڑانوالہ کے اندرردعمل کے طورپرجوقانون کوہاتھ میںلیا،ان کوبھی قانون کے کٹہرے میںلایاجا ئے،انہوںنے محب وطن عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملک کے داخلی امن واستحکام کیلئے ہوش سے کام لیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...