مری (نامہ نگار خصوصی) مری میں ایکسپریس وے سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا ۔اس دواران ایکسپریس وے پر بعض عمارات کو مکمل جبکہ بعض کو جزوی طور پر منہدم کیا گیا جبکہ اس روان انتظامیہ اور پولیس کو کسی بھی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ایسے میں دو روز پہلے جھیکا گلی میں احتجاج کرنے والے بارہ نامزد افراد سمیت نا معلوم مظاہرین کے خلاف ایف آئی آد درج کر لی گئی تاہم کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔اس آپریشن کے خلاف مقامی حلقوں میں سخت تحفظات کا اظہار پایا جا رہا ہے ۔اس طرح جمعہ کے روز ایکسپریس وے پر مسیاڑی تک تمام مبینہ غیر قانونی تعمیرات میں سے بعض کو مکمل طور پر جبکہ بعض کو جزوی طور پر بلڈوز کیا گیا ۔اس کاروئی کی نگرانی اے ڈی سی آر قاسم اعجاز اورڈی ایس پی مری ملک عارف پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ٹی ایم اے اور نیشنل ہائی وے کے بڑی تعداد میں اہلکار کے ہمراہ کر رہے تھے ۔ عوامی حلقوں نے الزام لگایا کہ یہ کاروائی محض انتقامی ادھر آپریش کے متاثرہ شخص عمر حیات عباسی نے آپریشن کو انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوے کہا ک یہ آپریشن غیر قانونی ہیہ