بیول (نامہ نگار)بیول میں پاؤڈر اور پانی ملا دودھ سرِعام فروخت ہو رہا ہے۔ محکمہ فوڈ لمبی تان کر سو گیا۔ کئی بار شکایت کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا۔ محکمہ فوڈ کے افسران بیول میں صرف مال کمانے آتے ہیں۔ سرٹیفکیٹ کے نام پر بھاری رقم وصول کر کے واپس چلے جاتے ہیں گنگا الٹی بہہ رہی ہے فوڈ سرٹیفکیٹ کا مطلب یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہمیں ملاوٹ کی کھلی چھٹی مل گئی ہے۔ انتہائی ناقص دودھ کی وجہ سے بیماریاں پیدا ہورہی ہیں اور معصوم بچے جو یہ دودھ استعمال کرتے ہیں کئی بیماریوں میں متبلا ہیں۔ آخر کار ایسے مافیا کو کون قابوکرے گا۔