راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی نے بغیر نوٹس دیئے ہسپتال کے گیٹ کے ساتھ60سال پرانی دکانیں رات کی تاریکی میں تڑوا دیں جس میں لاکھوں روپے کا سامان ملبے کی نذر کر دیاگیا جس سے کئی گھرانوں کا روزگا ختم ہو گیا۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی نے رات کی تاریکی میں سامان سمیت کیمسٹ اور جوتوں کی دکانیں مسمار کرا دیں ان میں لاکھوں روپے کی دوائیاں جبکہ اس کے ساتھ جوتیوں کی دکان کا لاکھوں روپے کا سامان ضائع کر دیا گیا اس حوالے سے دکانداروںمحمد ثقلین،محمد کامران حامد ثقلین ہارون ثقلین ،محمد منیر، فیصل شہزاد، محمد ذولفقار محمد شہزاد نے بتایا کہ ہم گزشتہ 60سے زائد عرصہ سے کاروبا کر رہے ہیں ہمیں نوٹس دیئے بغیر رات کی تاریکی میں ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی فر زانہ ظفر نے دکانیں مسمار کروا دیں اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان برباد کروا دیا ہمارا ذریعہ آمدن یہی تھا جس سے کئی خاندان گزارہ کرتے تھے ہمیں بے روگا کرکے ہمرا قیمتی سامان بھی ضائع کر دیا گیا ہے ہمیں انصاف دلایا جائے اور ہمارا نقصان پورا کیا جائے انہوںنے بتایا کہ اس سلسلے میں ہم پر امن احتجاج آج فوارہ چوک میں کریں گے۔