راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)محکمہ بلدیات حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے جمعہ کے روز مختلف مساجد میں نمازیوں کو سموگ کے خاتمے کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ کو ہرگز آگ نہ لگائیں۔دھول مٹی کے خاتمے کیلئے پانی کا چھڑکا¶ کریں۔سموگ خطرناک قسم کا دھواں ہے جو ماحول اور انسانی صحت کیلئے خطرناک ہے۔ اپنی دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی مرمت کرائیں۔ماحول کو سرسبز رکھنے کیلئے شجرکاری کریں۔ ماحول کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے ذریعے اپنا کردار ادا کر رہی ہے شہری بھی اس مہم کا حصہ بنیں۔صفائی یقینی بنائیں۔باہر نکلتے وقت ماسک اور عینک ضرور لگائیں۔گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔ کوڑاکرکٹ کوڑے دان میں ہی ڈالیں۔
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روزانہ کی بنیاد پر شہر کی مین شاہراہوں کی واشنگ کر رہی ہے تاکہ دھول مٹی کا خاتمہ ہو۔کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے نمازیوں میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے،انہوں نے امام مساجد سے ملاقات میں انسداد سموگ کا پیغام اپنے خطاب کے ذریعے نمازیوں تک پہنچانے کی اپیل کی۔