ایف آئی اے سائبر کرائم کی کارروائی ،جنسی ہراسگی میں مطلوب ملزم گرفتار


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے جنسی ہراسگی میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبدالروف کی ہدایات پر انسپکٹر ملک اویس نے ملزم محسن خان کو گرفتار کر لیا جس نے متاثرہ کے نام پر فیس بک آئی ڈی بنائی ملزم نے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک پر وائرل کیں ملزم نے متاثرہ کی تصاویر مختلف فیس بک گروپس اور شکایت کنندہ کے گھر والوں سے بھی شئیر کیںملزم کو میانوالی سے گرفتار کیا گیاملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر لیا گیاملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیامزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن