جماعت اسلامی کے زےر اہتمام مہنگائی کےخلاف مریڑ چوک مری روڈ پر مظاہرہ 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر جمعہ کے روز مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کے گے ہیں۔راولپنڈی میں مریڑ چوک مری روڈ پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس سے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی جنرل سیکرٹری عتیق احمد عباسی ناب امیر ضلع سید عذیر حامد صدر الخدمت فانڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمد امیدوار حلقہ این اے 54 محمد تاج عباسی امیدوار حلقہ پی پی 12 ظفر الحسن جویہ ایڈووکیٹ ا میدوار حلقہ پی پی 13 ملک محمد الیاس امیدوار حلقہ پی پی 17 سید ارشد فاروق امیدوار حلقہ پی پی 18 رضا احمد شاہ، وائس پریذیڈنٹ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ مرزا خالد محمود امیدوار حلقہ پی پی 10 خالد محمود مرزا اور امیدوار حلقہ پی پی 11 ملک عمران نے خطاب کیا۔ اس موقع پر پرجوش نعرہ بازی کی گی۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور ، مہنگائی کو ختم کرو، سودی نظام کو ختم کرو۔ مقررین نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوے اس عوام دشمن اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل عوام کے لئے ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔اگر یہی صورتحال رہی تو گلی گلی مظاہرے ہوں گے۔ مقررین نے کہا کہ مہنگائی کے بم عوام پر گرانے والوں کو اگلے الیکشن میں عوام مسترد کر دیں گے واسا کی طرف سے بجلی کے بلوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے

ای پیپر دی نیشن