راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے واسا کی طرف سے گھریلو صارفین کے پانی کے بلوں میںپانچ سو فیصد اضافہ کو فی الفور ختم کرنے کےلئے شہریوں کے احتجاج پر وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے تفصیلی ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو بتایا کہ 2010 میں جب وہ خود این اے 55 سے ایم این اے تھے اس وقت کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف سے راولپنڈی کے شہریوں کے گھریلو پانی کے بلوں میں اضافہ پر پابندی لگا کر محکمہ واسا کو دس کروڑ سالانہ گرانٹ منظور کی جو اب بڑھ کر پچاس کروڑ سالانہ ہو چکی ہے لہٰذا واسا کے بلوں میں کیا گیا اضافہ واپس لیا جائے وزیر اعلی نے اضافہ واپس کرنے کی یقین دہا نی کرائی کہ وہ اس بارے میں حکم جاری کریں گے۔