راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر امیدوار پی پی 17شیخ ارسلان حفیظ نے دورہ یونین کونسل 34کے موقع پر عمائدین علاقہ اور لیگی رہنماﺅں و کاکنان سے ملاقات کی۔ دورہ کے موقع پر علاقے کے عوام نے پرتپاک استقبال کیا یوسی 34 پہنچنے پر مہتمم مدرسہ جامعہ حنفیہ سید معین الدین سید معین الدین شاہ ،ذوالفقار بھٹو،چوہدری طارق،صالحین قرشی،سہیل بٹ،ملک عمران،جہانگیر سبحانی،بھولا بھائی ،یاسر بٹ،عامر قریشی،خرم حفیظ،اکرم گوشی، ملک وسیم سمیت دیگر با اثر افراد موجود تھے شیخ ارسلان حفیظ سے گفتگو کرتے ہوئے سید معین الدین شاہ نے علاقہ کا دیرینہ مسئلہ برساتی نالے کی بندش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معمولی بارش مکینوں کےلئے مشکلات کھڑی کردیتی ہے بارش کا پانی گلیوں میں گھنٹوں کھڑا رہتا ہے جس سے راہگیر اور نمازی زیادہ متاثر ہوتے ہےں اس موقع پر شیخ ارسلان حفیظ کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ جلد محکمہ واسا اور آرڈبلیو ایم سی کے افسران سے مل کر مسئلے کا فوری حل نکالا جائے گا جس پر تمام شرکاءنے شیخ ارسلان حفیظ کا شکریہ ادا کیا مدرسہ جامعہ حنفیہ میں ملاقات کے دوران سید معین الدین شاہ اور ذوالفقار بھٹو برادری نے شیخ ارسلان حفیظ کو اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم اپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں علاقے کےلئے آپ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیںآپ ہمیشہ ہماری تکلیف میںبرابر ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔