فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر : کمبوڈیا کیخلاف ہوم میچ کیلئے جناح سٹیڈیم کا نام تجویز

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ہوم میچ کیلئے اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم کا نام بطور وینیو تجویز کردیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کو میچ کے وینیو کا فارم بھیج دیا ہے۔پی ایف ایف نے اسلام آباد میں جناح سٹیڈیم کا معائنہ کیا تھا۔ پاکستان کو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں 17 اکتوبر کو کمبوڈیا سے ہوم میچ کھیلنا ہے۔ وینیو کے میچ کی میزبانی کی حتمی منظوری اے ایف سی دیگا۔لاہور کا پنجاب سٹیڈیم سیکنڈ آپشن کے طور پر تجویز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب سپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف کو  وینیو دینے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔ پی ایف ایف کا ٹیکنیکل وفد اگلے ہفتے پنجاب سٹیڈیم کا معائنہ کرے گا۔معائنے کے بعد اے ایف سی کو  پنجاب سٹیڈیم سیکنڈ آپشن کے طور پر تجویز کیا جائیگا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن اسلام آباد کے ہی وینیو پر میچ کے انعقاد کیلئے پر امید ہے۔اے ایف سی کی جانب سے وینیو تجویز کرنے کی گزشتہ روزآخری تاریخ تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...