لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان‘ بھارت مقابلے کے دوران کھلاڑیوں کے پریشر پر کہاہے کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوتا ہے جس کو آپ نظر انداز نہیں کرسکتے۔ بطور کھلاڑی جب آپ میدان میں قدم رکھتے ہیں تو بیرونی ماحول آپ کو اندر کھینچ لیتا ہے، کیونکہ فینز کی امید ہوتی ہے ہماری ٹیم فتحیاب ہوگی۔