نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہوائی اڈے کے حکام نے جمعہ کو پونے جانے والی پرواز میں فون کال کے ذریعے بم کی موجودگی کی دھمکی پرمسافروں کو نکالنے کا حکم دیا۔ یہ کال ہوائی اڈے کے کال سینٹر کے ذریعے اس وقت موصول ہوئی جب دہلی سیپونے جانے والی وستارا فلائٹ کی بورڈنگ جاری تھی۔دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمبینہ بم کے خوف سے عارضی خلل پڑا۔ کال کے فورا بعد مسافروں کو پروازسے باہر نکالا گیااور طیارہ کی بم سکواڈ سے مکمل چیکنگ کرائی گئی جس میں تاہم کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
بھارت ،طیارے میں بم کی اطلاع پر پرواز کو خالی کرالیا گیا
Aug 19, 2023