پنجاب حکومت‘پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے حل

لاہور(سپورٹس رپوٹر)پنجاب حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مابین تمام مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوگئے۔لاہور میں پنجاب حکومت کے نمائندوں اور  پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران کے درمیان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ملاقات ہوئی۔پی سی بی کی جانب سے مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور سینئر حکام شامل ہوئے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری اور پنجاب کے وزراء شریک تھے۔ملاقات ایک بہترین ماحول میں ہوئی جس کے نتیجے میں تمام گزشتہ مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوگئے، اس دوران فریقین کے درمیان اتفاق ہوا کہ مستقبل میں ایک نیا میکانزم بنایا جائیگا تاکہ آئندہ معاملات خوش اسلوبی سے چلائے جاسکیں۔ملاقات کے دوران ملتان اور لاہور میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچوں کے دوران کرکٹ کے شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر بھی بات ہوئی۔فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شائقین کو سکیورٹی کے بہترین انتظامات مہیا کیے جائیں گے تاکہ وہ کھیل سے لطف اندوز  ہوسکیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...