الیکشن کمیشن کا گزشتہ روز کا فیصلہ ماورائے آئین ہے،سینیٹر مشتاق احمد

Aug 19, 2023

اسلام آباد(وقائع نگار)سینیٹر مشتاق احمد خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران الیکشن کمیشن انتخابات فیصلہ سے متعلق کہاکہ الیکشن کمیشن کا گزشتہ روز کا فیصلہ ماورائے آئین ہے،الیکشن کمیشن اگر الیکشن ہی نہیں کرواسکتا تو اسے بند کردینا چاہیے، الیکشن کمیشن نے جو مردم شماری کی آڑ لے کر فیصلہ کیا ہے وہ غیر قانونی ہے،اس جرم میں گزشتہ مخلوط حکومت بھی شامل ہے جنہوں نے التواء  میں مدد کی،مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت الیکشن نہ کرانا غیرآئینی ہے،جب الیکشن وقت پر نہیں ہوگے تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی، جب جہموریت ڈی ریل ہوگی تو میڈیا کیآزادی خطرے میں ہوگی بنیادی انسانی حقوق غصب ہونگے۔

مزیدخبریں