نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کا تنخواہ، سرکاری مراعا ت نہ لینے کا فیصلہ

Aug 19, 2023

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز نے تنخواہ اور سرکاری مراعات نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ بطور وفاقی وزیر تنخواہ اور مراعات نہیں لوں گا۔ بیان میں نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ کسی بھی قسم کی حکومتی سہولت بھی نہیں لوں گا، قوم کیلئے بلا معاوضہ اور رضا کارانہ خدمات انجام دوں گا۔گوہر اعجاز نے کہا کہ بطور نگراں وفاقی وزیر تمام اخراجات خود اٹھاؤں گا، بطور نگراں وفاقی وزیر میرا مقصد ذاتی مالی فوائد اٹھانا نہیں، قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہوں۔ 

مزیدخبریں