8 سالہ مظہر فاطمہ نامی بچی کے قتل کیس میں گرفتار ملزم اختر علی کو شناخت پریڈ کیلئے پولیس کے حوالے

اسلام آباد(وقائع نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت نے تھانہ سنبل کے علاقہ میں8 سالہ مظہر فاطمہ نامی بچی کے قتل کیس میں گرفتار ملزم اختر علی کو شناخت پریڈ کیلئے پولیس کے حوالہ کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ملزم کے منہ کو کالے کپڑے سے ڈھانپ پر عدالت پیش کیاگیا، اس موقع پر پراسیکیوٹر عدنان علی اور تفتیشی افسر عدالت پیش ہوئے،پولیس کی جانب سے ملزم کے شناخت پریڈ کیلئے اجازت دینے کی استدعا کی گئی،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کی شناخت پریڈ کیلئے اجازت دے دی۔یادرہے کہ کم سن بچی کی نانی کی جانب سے تھانہ سنبل میں زیادتی اور قتل دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایاگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن