اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی علی مردان ڈومکی کو نگران وزیر اعلی بلوچستان نامزد ہونے پر مبارکباد ۔اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے علی مردان ڈومکی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امید ہے بطور نگران وزیر اعلی وہ اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ، علی مردان ڈومکی کی سربراہی میں صوبہ بلوچستان میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہو گا۔