احتجاج،جلائو گھیرائو کیس ، گرفتار پی ٹی آئی کارکن سید مہتاب کو ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر نوٹسز جاری

Aug 19, 2023

اسلام آباد(وقائع نگار)انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے احتجاج اور جلاو? گھیراو? کیس میں گرفتار پی ٹی ا?ئی کارکن سید مہتاب کو جوڈیشل کرتے ہوئے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر نوٹسز جاری کردیئے۔گذشتہ روز تھانہ شمس کالونی میں درج مقدمہ میں گرفتار سید مہتاب کو عدالت پیش کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا، ادھر گرفتار ملزم سید مہتاب کی جانب سے طاہر جلال وٹو ایڈووکیٹ نے درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری بھی دائر کردی،جس پر عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں