اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے جونیر اسکواش ورلڈ چیمپن حمزہ خان کی عمر کو درست قرار دے دیا۔مصری اسکواش فیڈریشن نے حمزہ خان کی عمر پر اعتراض اٹھایا تھا تاہم ڈبلیو ایس ایف میڈیکل کمیٹی اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے جونیر اسکواش ورلڈ چیمپن کی عمر کو درست قرار دے دیا۔ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے مطابق حمزہ خان کی عمر وہی ہے جو پاسپورٹ پر درج ہے، وہ اس سے قبل بھی مختلف ایونٹ میں شرکت کرچکے ہیں اور انہوں نے ہر بار ایک ہی تاریخ پیداش درج کروای۔فیڈریشن کے مطابق پاکستان اور مصر کی اسکواش فیڈریشن کو اطلاع دے کر معاملے کو ختم کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ حمزہ خان مصری کھلاڑی کو شکست دے کر ورلڈ جونیر اسکواش چیمپن بنے تھے۔