اسلام آباد ہائیکورٹ میںفوزیہ صدیقی کی درخواست پران کیمرہ سماعت

اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات انکی صحت اور وطن واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پران کیمرہ سماعت کے بعد ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل ایڈوکیٹ عمران شفیق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عافیہ صدیقی جس کے ساتھ پورا ملک کھڑا ہے اسکا یہ حال ہے کہ اسے انصاف نہیں مل رہا، جب عافیہ صدیقی کا یہ حال ہے تو عام لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک ہوتا ہوگا، دفتر خارجہ ہمیں کچھ دستاویزات نہیں دے رہا،ہم نے دستاویزات تک رسائی کی درخواست دی تھی لیکن بات التواء   میں مسلسل جا رہی تھی،دفتر خارجہ کبھی اسٹبلشمنٹ ڈویڑن کو خط لکھتا ہے کبھی کسی اور محکمے کو،جو دستاویزات ہم نے مانگی وہ عافیہ صدیقی سے کونسل کے ملاقات کی تفصیلات تھیں، ہمیں کہا گیا وہ حساس نوعیت کی دستاویزات ہے نہیں دے سکتے،عدالت نے آج کہا ہے کہ دفتر خارجہ اپنے دستاویزات نہ دینے کے فیصلے کو دوبارہ دیکھے، عدالت نے کہا دفتر خارجہ کیا اب وہ دستاویزات چھپا کر رکھ بھی سکتا ہے کہ نہیں ،یہ دیکھنا ہوگا،عافیہ صدیقی پر جو ظلم ہورہا ہے وہ ختم کرواکے دم لینگے اسے وطن واپس لائیں گے، عدالت نے اب آئندہ تاریخ 25 اگست کی دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن