آبادی ،زرعی لحاظ سے سبقت پر پنجاب کے ترقیاتی منظر نامے کو نئی شکل دیدی

Aug 19, 2023

لاہور(این این آئی)گزشتہ دہائی کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے اور زرعی لحاظ سے سبقت رکھنے والے صوبے پنجاب کے ترقیاتی منظر نامے کو نئی شکل دے رہا ہے۔ چین اور پنجاب کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون نے زرعی پیداوار کو بڑھانے، کاشتکاری کی تکنیک کو بہتر بنانے اور زرعی مصنوعات کے معیار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس سے نہ صرف مقامی غذائی تحفظ حاصل ہوا ہے بلکہ پنجاب کو چین اور دیگر بین الاقوامی منڈیوں میں اعلی قیمتی زرعی اجناس کے ممکنہ برآمد کنندہ کے طور پر بھی مقام حاصل ہوتا ہے۔ 

مزیدخبریں