کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیداواری لاگت میں کمی سے آٹو پارٹس انڈسٹریاں مشکلات سے دوچار ہوگئی ہیں اور پاکستان میں آٹو پارٹس تیار کرنے والی ایک کمپنی نے آٹو پارٹس کا کاروبار کم ہونے سے ہائیڈرولک کلنچنگ اور پنچنگ مشین کی تیاری شروع کردی ہے۔پاکستانی کمپنی آفتاب انجینئرنگ سروسز ملک میں آٹو پارٹس تیار کرنے والی ایک کمپنی ہے لیکن گزشتہ دوسال میں آٹو پارٹس کی فروخت میں نمایاں کمی آنے سے کمپنی کو مسلسل خسارے کا سامنا تھا جس کے بعد کمپنی انتظامیہ نے ہائیڈرولک کلنچنگ اور پنچنگ مشین تیار کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی مضبوط مارکیٹ میں ایکسپورٹشروع کی ہے۔ سی او او آفتاب انجینئرنگ سروسزسید محمد مسعودجو آٹوموٹیو اور کنزیومر الیکٹرانکس صنعتوں کے لیے شیٹ میٹل پارٹس کی ڈیزائننگ، ڈیولپنگ اور مینوفیکچرنگ میں 40 سال سے زیادہ کے تجربہ رکھتے ہیں اور وہ گزشتہ 2سال کے دوران اپنے کاروبار میں سب سے مشکل دور کا سامنا کر رہے ہیں۔