دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور(نیوز رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 2  لاکھ  12 ہزار100 کیوسک اور اخرج  2 لاکھ  23  ہزار200 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 35  ہزار 500کیوسک اور اخراج 35  ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل آمد 2   لاکھ 37 ہزار کیوسک، اخراج2   لاکھ  37 ہزار کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد    28 ہزار 700  کیوسک اور اخراج  18 ہزار400 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد  64 ہزار کیوسک اور اخراج  43  ہزار600  کیوسک رہا ۔ جناح بیراج آمد  2 لاکھ  32ہزار  300 کیوسک اور اخراج  2 لاکھ  24  ہزار 300کیوسک، چشمہ2 لاکھ  81  ہزار  100کیوسک اوراخراج  2 لاکھ 59 ہزار 900کیوسک، تونسہ آمد2   لاکھ 39 ہزار 900 کیوسک  رہا۔

ای پیپر دی نیشن