مالی سال 2022-23میں پاکستان کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد تک پہنچ گیا

Aug 19, 2023

اسلام آباد(این این آئی)سابق پی ڈی ایم حکومت 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال 2022-23میں 7.7 فیصد کا بڑا مالیاتی خسارہ پیچھے چھوڑ کر گئی جو خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی)کے 7 فیصد خسارے کے دعوئوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی آپریشنز کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2023 کے دوران مجموعی مالیاتی خسارہ 65.21 کھرب روپے (جی ڈی پی کا 7.7 فیصد)رہا جبکہ رواں مالی سال 2024 کا بجٹ جون میں منظور کرتے وقت حکومت نے مجموعی مالیاتی خسارہ 59.4 کھرب روپے (جی ڈی پی کا 7 فیصد)ہونے کا دعوی کیا تھا۔ اس کے برعکس اعداد و شمار کے درمیان تقریبا 580 ارب روپے کا فرق سامنے آیا ہے۔

مزیدخبریں