کراچی (کامرس رپورٹر ) ایک روزہ تیزی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ گزشتہ روز پھرمندی کی لپیٹ میں آ گئی۔ 100انڈیکس میں 107.34پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس48300پوائنٹس سے گھٹ کر48200پوائنٹس کی سطح پر بند ہواجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 14ارب روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی اور55.85فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس48615پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا جبکہ مندی کی لہر آنے سے انڈیکس ایک موقع پر48196پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 107.34 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کی وجہ سے انڈیکس 48325.84پوائنٹس سے کم ہو کر48218.50پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 58.39پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17188.66پوائنٹس سے کم ہو کر17130.28پوائنٹس ہو گیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 32009.10پوائنٹس سے گھٹ کر31958.75پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 14ارب 54کروڑ 35لاکھ 90ہزار 434روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 72کھرب 2ارب 87کروڑ 78لاکھ45 ہزار978روپے سے کم ہو کر71کھرب 88ارب 33کروڑ 42لاکھ 55ہزار544روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو10 ارب روپے مالیت کے 25کروڑ48لاکھ14ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 10ارب روپے مالیت کے 22کروڑ69 لاکھ35ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 333کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے126کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 186میں کمی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام4کروڑ4لاکھ ،پاک پیٹرولیم 2کروڑ79لاکھ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ 1کروڑ98لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ23لاکھ اور پاک ریفائنری 1کروڑ12لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے اعتبار سے رفحان معیظ کے بھا? میں140.70روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 8587.50روپے ہو گئی اسی طرح 100.00روپے کے اضافے سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت7400.00روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر فائبر کے بھا? میں86.89روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 1071.61روپے ہو گئی اسی طرح 35.00روپے کی کمی سے بہنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 950.00روپے پر آ گئی۔
سٹاک مارکٹ میں مندا، 100 انڈیکس میں 107.34 پوائنٹس کی کمی
Aug 19, 2023