کلرسیداں(نامہ نگار)محکمہ سوئی ناردرن گیس اسلام آباد کے ٹھیکیداروں نے زیر تعمیر کلر دھانگلی روڈ پر موہڑہ دھیال سے چوآخالصہ تک تمام روڈ کراس مقامی فوکل پرسن چوہدری شاہد گجر اور چوہدری وقاص گجر کی نگرانی میں پنجاب ہائی وے کی دی گئی مقررہ مدت کے اندر مکمل کر لیئے ہیں پنجاب ہائی وے نے سوئی گیس کو 14 اگست تک کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی ادھر فوکل پرسن حافظ عثمان عباسی اور راجہ طلال خلیل کے مطابق کلردھانگلی روڈ کے تعمیراتی کام کے باعث ایمرجنسی میں روڈ کراس مکمل کیئے گئے ہیں آئندہ چند ایام میں پائپوں کی سپلائی شروع ہوتے ہی ٹھیکیدار اپنے اپنے کاموں کو مکمل کرنا شروع کردیں گے ٹھیکیداروں کو مواضعات دھمالی،چک مرزا،سھتوانی،چک ستھوانی،کنوہا،سہوٹ بدھال،سہوٹ بگیال ،چوآخالصہ ،ٹکال،سموٹ کے کام الاٹ ہو چکے ہیں پائپوں کی سپلائی ملتے ہی مزید کام شروع کردیا جائے گا۔
محکمہ سوئی ناردرن گیس نے تعمیراتی کا م مقررہ مدت میں مکمل کر لئے
Aug 19, 2023