راولپنڈی(جنرل رپورٹر)اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کو یکساں آزادی حاصل ہے اور آئین پاکستان اور اسلام ملک میں بسنے والے تمام مذاہب اور مسالک کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنے مذہبی عقائد کے مطابق آزادانہ زندگی گزاریں اور آئین پاکستان دیگر مذاہب کو یہ تحفظ بھی فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی زندگیاں اپنی رسومات اپنے مذہب کے عین مطابق گزاریں بدقسمتی سے کل جڑانوآلہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بلاشبہ قرآن کریم کی کتنی حرمت ہمارے دلوں میں ہے وہ شاید بیان نہ کی جاسکے بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ یہ ہماری جانوں سے بھی زیادہ قیمتی ہے۔ان خیلات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر راجہ کامران حسین، جنرل سیکرٹری راجہ شاہد پپو, سینیئیر رہنما ملک خالد نواز بوبیPP16 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار بابر جدون ،راجہ عامر کریم امیدوارNA60 , انصر عباس کیانی امیدوار PP18, ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی سٹی شہزاد بٹ, نائب صدر سٹی اقبال خٹک, نائب صدر سٹی شاہ رخ خان اور منارٹی ونگ راوپنڈی سٹی کے صدر روحیل اشتیاق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ افسوس ناک واقعہ پاکستان کے خلاف ایک بہت بڑی اور ہولناک سازش ہے یہ واقعہ پاکستان میں بسنے والی قوموں اور مذاہب کے درمیان ایک دراڑ ایک شگاف ڈالنے کی سازش ہے اور ایسی سازشیں ماضی میں بھی ہوتی رہیں ہیں ایسی سازشوں کا مقابلہ جزبات سے نہیں بلکہ ہوش و حواس میں میں رہ کر کرنا چاہیئے ۔