مسجد میں بم کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

Aug 19, 2023 | 12:01

 امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں مسجد میں بم کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔تفصیلا ت کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے تمام نمازیوں کو محمد نامی مسجد سے باہر نکال دیا اور مسجد کی تلاشی لینے کے بعد اطلاع جھوٹی نکلی۔پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے والے کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کو نفرت انگیز جرم قرار دیا۔اس سے پہلے بھی پولیس نے سینیٹ کے دفتر کی عمارتوں کے اندر کی تلاشی نے خوف و ہراس پھیلا دیا تھا کیونکہ ایک مشکوک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ عمارت کے اندر ایک نشانے باز موجود ہے۔

مزیدخبریں