میکسیکو سے ٹکرانے والا سمندری طوفان ہیلری امریکا کے لیے خطرہ بن گیا

Aug 19, 2023 | 13:17

ویب ڈیسک

میکسیکو سے ٹکرانے والا سمندری طوفان ہیلری امریکا کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان ہیلری تیزی سے کیٹیگری فور میں تبدیل ہو رہا ہے، نیشنل ویدر سروس نے اگلے دو روز تک 117 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کر دی۔

سمندری طوفان ہیلری سے جنوبی کیلیفورنیا میں بڑے پیمانے پر سیلاب کا خدشہ ہے، طوفان شدید بارشوں کے ساتھ اتوار تک کیلیفورنیا پہنچ جائے گا، کیلیفورنیا، نیواڈا اور ایریزونا کی ریاستوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جا ری کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا نے پچھلے 84 برس میں اس طرح کے سمندری طوفان کا سامان نہیں کیا۔ صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی طوفان سے نمٹنے کے لیے ساز و سامان سے لیس اور پوری طرح تیار ہے۔ امریکی صدر نے طوفان کے راستے میں آنے والے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مزیدخبریں