عظیم منصوبے میں 7,000 مستقل رہائشی ہوں گے اور سالانہ 700,000 سے زائد مہمان اس کا دورہ کیا کریں گے،رپورٹ
یہ خلیج میں منفی درج حرارت والی پہلی برفانی تفریحی منزل اور بیرونِ خانہ سکی سیرگاہ ہو گی اور اب سعودی عرب کے پہاڑی منصوبے ٹروجینا جو مملکت کے 500 بلین ڈالر کے میگا پروجیکٹ کا حصہ ہے کے معماروں نے خصوصی طور پر العربیہ کا بتایا ہے کہ وہ میگا سٹی کے برف پوش ضلع میں کس طرح ایک وسیع سیرگاہ تعمیر کر رہے ہیں جس کی وسیع سائٹ پر 'بڑا' کام جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا ہے جس کے 7,000 مستقل رہائشی ہوں گے اور سالانہ 700,000 سے زائد مہمان اس کا رخ کیا کریں گے جو ایک 'عمودی گاں'، ایک تفریحی کلسٹر'، شاپنگ، رات کی تفریحات، 100 سے زیادہ مختلف کھیلوں، تہواروں، موسیقی اور فیشن کی تقریبات کا مسکن ہوگا اور - یقینا - اس کی موسمِ سرما کی ڈھلانوں پر بہت کچھ ہوگا۔ٹروجینا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فلپ گلیٹ نے العربیہ کو بتایا کہ ٹروجینا - جو مملکت کے بلند ترین پہاڑی سلسلے تبوک میں واقع ہے - کا جغرافیائی محلِ وقوع اور خنک موسم اس بات کو ممکن بناتا ہے کہ جی سی سی خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا بیرونِ خانہ اسکیئنگ کا تجربہ فراہم کیا جائے۔گلیٹ نے کہاکہ تاہم ٹروجینا کے بارے میں کم معروف بات یہ ہے کہ یہاں ہر سال موسم سرما کے مہینوں میں صفر درج حرارت کے ساتھ قدرتی برف باری کا تجربہ ہوتا ہے۔ یہ سب سرمائی کھیلوں کی منزل کے طور پر ٹروجینا کے حق میں جاتا ہے۔گلیٹ نے کہا کہ ٹروجینا کی تعمیر - جس کا اعلان سب سے پہلے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے 2022 میں کیا تھا - انجینئرنگ کا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے کیونکہ اس کا مقصد پہاڑی مقام کو ماحولیاتی طور پر دنیا کے سب سے زیادہ پائیدار سکی سیرگاہ کے طور پر سامنے لانا ہے - جو نیوم کے وسیع تر ماحولیاتی عزائم سے مطابقت رکھتا ہو۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا مطلب ہے برف کی پائیدار پیداوار، برف پگھلنے کی حکمت عملی اور بجلی کی ضروریات کی تلاش کرنا۔انہوں نے کہاکہ ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہم قابلِ تجدید توانائی استعمال کرتے ہیں، پانی کے استعمال کو کم سے کم اور بازیافت کو زیادہ سے زیادہ کرتے ہیں۔ ہم نیوم کے قابلِ تجدید بجلی گھر کا استعمال کرتے ہوئے برف کی مشینیں بھی چلائیں گے جو کاربن نیوٹرل ہے اور گرین ہاس گیسوں کا اخراج نہیں کرتی۔چونکہ سکی سیرگاہ میں سردیوں کی ڈھلوانوں کو سب سے زیادہ پرکشش مقام بنانے کا منصوبہ ہے تو ایسے ملک میں جو صحرائی ماحول اور منظر کے زیادہ قریب ہے، وہاں برف کی پائیدار پیداوار پر توجہ دینے کی سب سے پہلے ضرورت تھی۔گلیٹ نے وضاحت کی کہ ٹروجینا میں اسکیئنگ کا مرکزی حصہ سطح سمندر سے تقریبا 2,400 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ سردیوں کے مہینوں میں ٹروجینا میں درج حرارت منفی 17 سے 22 ڈگری سیلسیس تک ہو سکتا ہے جس سے یہ سکینگ کا مثالی مقام بن جاتا ہے۔سیرگاہ خشک سکی ڈھلوانوں اور سطحوں کے مرکب پر مشتمل ہو گی جو قدرتی اور مشینی برف دونوں کے لیے بنیاد فراہم کرے گی۔گلیٹ نے کہا کہ تقریبا 75 فیصد ڈھلوانیں مشینی برف سے ڈھک دی جائیں گی جو صرف پانی اور ہوا کے اجزا کو استعمال کر کے سب سے زیادہ پائیدار طریقے سے بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا۔ ٹروجینا کی برف کی پیداوار میں کسی کیمیائی مادے کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اسکیئنگ کے لحاظ سے دیکھیں تو استعمال ہونے والی تمام توانائی قابل تجدید ذرائع سے ہوگی، پانی نمک صاف کرنے والے صفر ڈسچارج کے حامل پلانٹس سے آئے گا۔ ہم سکی ڈھلوانوں کے نیچے سے برف کی پیداوار سے پگھلے ہوئے پانی کو بازیافت اور دوبارہ استعمال کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔گلیٹ نے کہا کہ پورا سال چلنے والے ایک سکی ولیج میں مخلوط استعمال والا ایک بلند گاں ہوگا جو رہائشی مقامات کو مختلف سرگرمیوں، نقل و حرکت اور تفریح کے ساتھ مربوط کرے گا۔سکی ولیج درمیانے سے لے کر اعلی درجے کے ہوٹلوں کا مجموعہ ہو گا جو دن بھر کی مہم جوئی کے بعد تفریح فراہم کرے گا۔ سکی ولیج کے مہمان مختلف قسم کے بیرونی مشاغل کا تجربہ کر سکتے ہیں - بشمول سردیوں میں اسنو سکینگ اور باقی پورا سال دیگر تفریحی سرگرمیاں۔ٹروجینا کی دیگر نمایاں چیزوں میں ایک انسانی ساختہ تازہ پانی کی جھیل شامل ہو گی جس کا مقصد لوگوں اور جانوروں کے لیے رہائش کو بہتر بنانا ہے۔ یہ جھیل کے کنارے پر واقع واٹر ویلج کے ساتھ کئی تجربات، پانی کے کھیل اور تفریحی سرگرمیاں پیش کرے گا۔سکی ولیج اور واٹر ولیج میں اعلی درجے کی رہائشی پیشکشیں، میزبانی کے فائیو اسٹار یونٹس، کھانے کے عمدہ اختیارات اور دکانیں ہوں گی جو رہائشیوں اور آنے والوں کو یکساں طور پر ایک بے مثال تجربہ فراہم کریں گے۔کارکنوں نے پہلے ہی دی والٹ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے جو پہاڑ کے اندر ایک 'عمودی گاں' ہے جس میں ٹکنالوجی، رہائشی، تفریحی اور مہمان نوازی کی سہولیات کا امتزاج ہو گا جو ٹروجینا کا گیٹ وے بنائے گی۔ مہمان اور مکین خریداری، کھانے اور رات کی پررونق زندگی سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان گلیوں اور مقامات سے گذر سکیں گے۔ٹروجینا کی ڈھلوانی رہائش گاہیں سکی ڈھلوان کے قریب واقع ہوں گی جو جھیل کا نظارہ پیش کرتی ہیں۔ اسے ارد گرد کے مناظر کا حصہ بن جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں پرتعیش حویلیوں اور شاندار نظاروں کے ساتھ خصوصی اعلی درجے کے ریستوراں موجود ہیں۔مجموعی طور پرخریداری اور خور ونوش کے لیے 42,000 مربع میٹر جگہ کے ساتھ ساتھ ہوٹل کے 3,500 سے زیادہ کمرے اور سروسڈ اپارٹمنٹس ہوں گے۔سال بھر میں اپنی نوعیت کی علاقائی اور عالمی منزل ہونے اور صرف سرمائی کھیلوں سے کہیں زیادہ کی پیشکش کرنے کے ہدف کے ساتھ ٹروجینا کے سالانہ کیلنڈر میں 100 سے زیادہ اندرونی اور بیرونی سرگرمیاں شامل ہوں گی۔مہماتی کھیلوں اور سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹروجینا ہائیکنگ، کیکنگ، آبی کھیل، اسکیئنگ، زپ لائننگ، الپائن کوسٹر، مانٹین بائیکنگ، اسکیٹ بورڈنگ، بائیسکلنگ، کوہ پیمائی، برفانی کھیل، آئس اسکیٹنگ اور ان کے علاوہ بہت کچھ کرنے کے مواقع فراہم کرے گی۔گلیٹ نے مزید کہا۔ یہاں ایک اہم نکتہ شامل کر لیں کہ ہم نئے کھیلوں تک رسائی کو وسیع کرنا چاہتے ہیں - خاص طور پر نچلی سطح پر - جو کہ پہلے کے ایس اے اور جی سی سی کے لوگوں کے لیے ایک آپشن نہیں تھے۔ اس سے کھیلوں کی نئی کمیونٹیز کو فروغ ملے گا۔تاہم، ٹروجینا کی پیشکش صرف کھیلوں کے حصول تک ہی محدود نہیں رہے گی۔ سال بھر کے موسمی کیلنڈر کے دوران لوگ موسیقی کی براہِ راست محافل، موسیقی کے میلوں، ثقافتی تقریبات، فنون کی نمائشوں، فیشن شوز اور تزئینِ غذا کے میلوں کی توقع کر سکتے ہیں۔گلیٹ نے کہا کہ ٹروجینا کی تعمیر و ترقی کے لیے اہم کام جاری ہے۔ 2022 سے ہم نے ٹروجینا میں جھیل کے مقام سے کل 1.6 ملین کیوبک میٹر مواد کی کامیابی سے کھدائی کی ہے۔ فن کلسٹر میں واقع سکی ولیج اور ریلیکس کلسٹر میں واقع سلوپ ریذیڈنسز میں قابلِ ذکر پیشرفت ہو رہی ہے جس میں تہہ خانے کا کام جاری ہے اور ان کے تفصیلی اور تیار کردہ ڈیزائن کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔جبکہ سکی ولیج کے لیے تصوراتی ڈیزائن کی توثیق نومبر 2021 میں مکمل ہو گئی تھی لیکن برف کی تیاری اور سکی ٹیسٹنگ پر کام سائٹ پر جاری ہے۔ٹروجینا کے 'عمودی گاں' دی والٹ پر بھی کام جاری ہے جس میں تقریبا 10 لاکھ مکعب ٹن چٹان پہلے ہی کھود کر نئے جھیل کا فرش بنانے کے لیے استعمال کی جا چکی ہے۔کارکنوں کی ٹیمیں سائٹ کے چٹانی پہاڑی سلسلے کو سال بھر چلنے والی پہاڑی تفریحی منزل میں تبدیل کرنے میں مصروف ہیں جس کا ٹروجینا یقین دلاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مملکت میں خوبصورت اور متنوع مناظر ہیں جو شہریوں اور مہمانوں کو ناقابلِ یقین اور منفرد تجربات پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹروجینا اس بات کی بہترین مثال ہے کہ کس طرح سعودی عرب اپنے جغرافیائی اور ماحولیاتی تنوع سے فائدہ اٹھانے اور اپنے قدرتی عجائبات کو بڑھانے کے لیے تفریحی منازل تخلیق کر رہا ہے۔گلیٹ نے کہا، مثلا دی والٹ دو پہاڑی چوٹیوں کے درمیان قائم ہے جو ٹروجینا میں آنے والے لوگوں کے لیے پہاڑی منظرنامے کا ڈرامائی تعارف پیش کرتا ہے جبکہ ارد گرد کے فطرتی مقامات کے فائدے کے لیے زمینی ترقی کے اثرات کو کم کرتا ہے۔گلیٹ نے مزید وضاحت کی۔ اس کے علاوہ یہ خطہ سکی سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد کا گھر ہے جو عموما اس کھیل کی مشق کے لیے یورپ اور دیگر مقامات کا سفر کرتے ہیں۔ تو کیوں نہ جغرافیائی قربت اور زمین کی تزئین کا فائدہ اٹھا کر انہیں یہ تجربہ گھر پر یا اس کے قریب دیا جائے؟گلیٹ کے مطابق ٹروجینا صرف ایک سکی منزل سے کہیں بڑھ کر ہے۔ سال بھر چلنے والے پہاڑی مقام کے طور پر یہ علاقے کے لیے فطرت، مہم جوئی، جدید فنِ تعمیر، متنوع تفریحی تجربے اور پرتعیش مہمان نوازی کے کامل امتزاج کے ساتھ کچھ مختلف اور منفرد چیزیں پیش کرے گا۔انہوں نے کہا۔ خوبصورت پہاڑی مقامات تو کئی ممالک میں ہیں لیکن جو چیز ٹروجینا کو ممتاز کرتی ہے وہ یہ حقیقت ہے کہ یہ پائیدار اور قابلِ تجدید توانائی سے چلتا ہے اور یہ ایک سال بھر چلنے والا پہاڑی مقام ہے جو موسم سرما کے کھیلوں سے آگے بڑھ کر متنوع تجربات پیش کرتا ہے۔منصوبے کے پالیسی سازوں نے سال بھر سیاحوں کی متنوع آمد کی توقع کے پیشِ نظر ٹروجینا کو منفرد علاقوں میں تقسیم کیا ہے۔ستمبر سے نومبر تک صحت و تندرستی پر توجہ ہو گی جس کی نشان دہی یوگا اور صحت کی دیگر تقاریب کی میزبانی سے ہوتا ہے۔ دسمبر سے مارچ تک جاتے ہوئے برف پر مبنی کھیلوں اور سرگرمیوں کے ایک سلسلے کے لیے اسٹیج سجایا جائے گا۔مارچ سے مئی تک مہم جوئی کی کشش بیرونی کھیلوں کے شائقین کو بلندی کی تربیت، مانٹین بائیک، چڑھائی اور پیرا گلائیڈنگ کی طرف راغب کرے گی۔دریں اثنا جون سے شروع ہو کر موسم گرما کا سلسلہ جھیل پر مبنی کھیلوں پر محیط ہوگا جس میں تزئینِ غذا کی تقریبات، فنکارانہ نمائشیں اور ثقافتی اعتبار سے بھرپور پیشکشیں شامل ہوں گی۔توقع ہے کہ ٹروجینا 10,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرے گا اور 2030 تک مملکت کے جی ڈی پی میں 3 بلین سعودی ریال کا اضافہ کرے گا۔ملک میں سرمائی کھیلوں کو لاتے ہوئے ٹروجینا جی سی سی میں بیرونِ خانہ اسکیئنگ کا پہلا بڑا مقام بننے کے لیے تیار ہے اور یہ 2029 کے سرمائی ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا جس سے یہ مغربی ایشیا میں ایسا ایونٹ منعقد کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔چونکہ سیاحت اس شاندار پروجیکٹ کی خاص بات ہے تو فائیو اسٹار ہوٹل برانڈز پہلے ہی اس پہاڑی ضلع میں اپنی سہولیات کھولنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔ٹروجینا کا مہمان نوازی کا پہلا اعلان اور نیوم کے لیے پہلا اعلان نومبر 2022 میں اینس مور گروپ کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہوا تھا جس سے ان کے دو لگژری ہوٹل 25آورز اور مورگنز اوریجنل مشہور سکی ولیج میں قائم ہوں گے۔اس جون میں مائنر ہوئلز نے اعلان کیا کہ ان کا اننتارا برانڈ ایک فائیو سٹار سیرگاہ کھولے گا جو ویلی کلسٹر آف ٹروجینا کے حصے کے طور پر واٹر ویلج میں قائم ہے۔فی الحال ترقی کے مراحل سے گذرتی ہوئی وادی میں تین بڑی پیش رفت ہوں گی جس کا مرکز 2.8 کلومیٹر انسانی ساختہ میٹھے پانی کی جھیل ہے۔ ٹروجینا میں قائم اننتارا کے تمام کمرے اور سوئٹ مسافروں کو جھیل یا پہاڑی نظارے سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیں گے۔اس سال جنوری میں اعلان کیا گیا تھا کہ چیڈی ٹروجینا ریلیکس کلسٹر میں کھلے گی۔ یہ ایک ایسی کمیونٹی ہے جو عکاسی، تفریح اور جوانی کی جگہ سمجھی جاتی ہے۔مستقبل کی سیرگاہ سلوپ ریزیڈینسز کا حصہ ہو گی جو خطے کی پہاڑی چوٹیوں کے درمیان واقع ہے۔ اسے بغیر کسی رکاوٹ کے ملحقہ ڈھلوانوں میں گھل مل جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس کے اردگرد قدرتی پگڈنڈیاں، سبز مقامات اور کھلی فضا میں چلنے کے راستے ہوں گے۔گلیٹ نے کہا۔ آنے والی تجرباتی بیرونِ خانہ مہمان نوازی کے ایک حصے کے طور پر ہم نے کلیکٹو ری ٹریٹس کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ اعلی سطح کا انتہائی پائیدار تفریحی مقام کھولا جا سکے جس میں 60 کھلے ہوئے مہمان خانے، کمیونٹی کے الگ الگ کیمپ فائر اور تزئینِ غذا کے متاثر کن تجربات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے بلند نظر وژن 2030 منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر ٹروجینا سیاحت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا جس کا مقصد یہ ہے کہ تیزی سے ترقی کرنے والے اعلی امکانات کے شعبوں جیسے کہ سیاحت کو فروغ دے کر سعودی عرب کی معیشت کو متنوع بنایا جائے۔نیوم کے 500 بلین ڈالر کے عظیم منصوبے کی طرح - پائیداری ٹروجینا کے مرکز میں ہے۔ نیوم کے دیگر فلیگ شب مقامات - دی لائن، اوکساگان اور سندھالہ - کی طرح ٹروجینا مکمل طور پر قابلِ تجدید توانائی سے چلایا جائے گا اور یہ اعلی ترین پائیدار معیارات پر بنایا جائے گا۔ماحولیاتی تحفظ کے لیے نیوم کے وسیع تر عہد کے مطابق ٹروجینا کے 1,400 سے زیادہ مربع کلومیٹر کے کل زمینی رقبے میں سے صرف 57 مربع کلومیٹر کو ترقی دی جائے گی - جو پہاڑی سیرگاہ کے کل رقبے کے تقریبا پانچ فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔گلیٹ نے کہا، یہ سیاحوں، مہمانوں اور رہائشیوں کے لیے ایک نیا اور بے مثال تجربہ پیش کرے گا جو نیوم میں رہنے، کام کرنے اور تفریح کے مستقبل کی عکاسی کرے گا جس میں ہر لحاظ سے پائیداری ہو گی۔نیوم کے چار بڑے حصوں میں سے ایک ٹروجینا ہے جو اب پہلی تفریحی منزل کے ساتھ تعمیراتی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔اس میں پرتعیش جزیرہ سندھالہ بھی پیش کیا جائے گا جو نیوم میں کھلنے والی پہلی تفریحی منزل ہے جہاں 2024 میں بحیر احمر پر لگژری جزیرے پر مہمانوں کی پہلی کھیپ کے قدم رکھنے کی توقع ہے۔ وہاں مہمان ایک مشہور اطالوی ڈیزائنر کی تیار کردہ عالمی معیار کی کشتی رانی کی منزل، تین بڑے پرتعیش ہوٹل، ایک گولف کورس، ریستورانوں کا ایک سلسلہ اور 'دی ولیج' کے نام سے ایک بین الاقوامی پرتعیش ریٹیل پیشکش جو 51 پرتعیش ریٹیل آٹ لیٹس کا مرکز ہوگا، کو دیکھنے کی توقع کر سکتے ہیں۔ایک بار کھلنے کے بعد یہ جزیرہ اپنی سال بھر کی لگژری پیشکشوں کے ساتھ موناکو اور ایتھنز جیسے عالمی سیاحتی مقامات کا مقابلہ کرے گا اور کشتی رانی اور تزئینِ غذا کی منزل کے طور پر کھڑا ہو گا۔نیوم سعودی عرب کا انقلابی دی لائن پروجیکٹ بھی پیش کرے گا - ایک 170 کلومیٹر طویل شہر جس میں بالآخر نو ملین افراد رہائش پذیر ہوں گے اور جو نیوم کے دل کی دھڑکن ہوگا۔نیوم میں مستقبل کا ایک صنعتی شہر اوکساگان بھی شامل ہو گا جو دنیا میں سب سے بڑا تیرتا ہوا صنعتی کمپلیکس ہو گا۔