لاہور کے علاقے ڈیفنس سے پولیس نے ایلیٹ فورس کی یونیفارم میں ملبوس تین مشکوک افراد کو گرفتارکرلیا ۔پولیس کے مطابق مشکوک افراد کی شناخت صدام ، شوکت اوررمضان کے نام سے ہوئی ہے۔تینوں سے تین آٹومیٹک رائفلیں اور سیکڑوں گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کالے ڈالے میں سوار تھے۔تینوں کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایلیٹ فورس کی یونیفارم میں ملبوس 3 مشکوک افراد گرفتار
Aug 19, 2023 | 14:15